تازہ ترینعلاقائی

ضلعی صدر پی پی پی اوکاڑہ اشرف سوہنا کی بیٹی کی شادی کی تقریب بڑا سیاسی اجتماع بن گئی

okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید)سابق صوبائی وزیروضلعی صدر پی پی پی اوکاڑہ محمد اشرف خان سوہنا کی بیٹی کی شادی کی تقریب اوکاڑہ میں بڑا سیاسی اجتماع بن گئی جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء و اراکین پارلیمنٹ ،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کی دیگر مخالف جماعتوں کے رہنماؤں نے بھر پور شرکت کرکے یہ ثابت کیا کہ ہماری سیاسی لڑائی محض ایک دکھاو اہے جو صرف عوام کو لڑانے اور خود حکومت کرنے کے مترادف ہے اور درحقیقت ہم سب ایک ہی پلیٹ میں کھانے والے ہیں عوام سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہے وہ خواہ ہماری خاطر ایک دوسرے کا گریبان پکڑ لیں ہمیں اسکی کوئی پراوہ نہیں حالانکہ عوام ان رہنماؤں کی ظاہری سیاسی چپلقش کے باعث اپنی شادیوں میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کو مدعو ہی نہیں کرتے کہیں ہمارے رہنماء ہم سے ناراض نہ ہوجائیں مگر یہ رہنماء کارکنوں کو لڑائے رکھنے میں ہی اپنی سیاسی بقاء تصور کرتے ہیں لیکن خود ایک دوسرے سے پیار کی پینگیں بڑھائے رکھتے ہیں شادی کی اس تقریب میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چودھری اعتزاز احسن ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات چودھری قمر زمان کائرہ ،سابق وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظو ر احمد وٹو ،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ،سابق صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد،ن لیگ کے صوبائی وزرأمیاں عطا محمد مانیکا،میاں یاور زمان ،سابق صوبائی وزراء رانا اکرام ربانی،محمد یار خان لشاری،سابق ممبران قومی اسمبلی چودھری منظور احمد، چودھری سجاد الحسن،رائے محمد اسلم کھرل،ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری جاوید علاؤ الدین ،پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو،سابق ممبران پنجاب اسمبلی رائے نور محمد کھرل ،چودھری ضیاء الدین،ملک محمد عباس کھوکھر،میاں محمد اصغر جیویکا،میاں محمد سرور کھوکھر،ریٹائرڈ ایڈیشنل کلکٹر غلام نبی کروڑی ،ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ سندھ سید ظفر عباس بخاری،سابق چیئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ میاں احمد شجاع وٹو،جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے امیر کیپٹن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ،مسلم لیگ ن ضلع اوکاڑہ کے صدرسید زاہد گیلانی،پیپلز لائرز فورم کے خرم لطیف کھوسہ،صدر پاکستان کے سابق کوارڈی نیٹر چودھری نوید،پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن چودھری محمد سجاد،سمیت اوکاڑہ شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ ہائے زندگی کے افرادنے شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button