پاکستانتازہ ترین

اوکاڑہ: پیپلزپارٹی خود گِری ہوئی ہے وہ کسی حکومت کو کیا گرائے گی،لیاقت بلوچ

liqat baloochاوکاڑہ (محمدمظہررشید)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خود گِری ہوئی ہے وہ کسی حکومت کو کیا گرائے گی،چیئرمین نیب کی تقرری اسلئے تاخیر کا شکار ہے کہ پیپلزپارٹی آصف زرداری کیخلاف مقدمات نہ کھلنے کی یقین دہانی چاہتی ہے جس بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیاں ہی مشکوک ہو گئی ہیں اس الیکشن کا اللہ ہی حافظ ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم جس امریکہ کی گزشتہ 12سالوں سے جنگ لڑ رہے ہیں وہی امریکہ خود طالبان سے مذاکرات کیلئے چلا گیا ہے جبکہ ہماری حکومت اے پی سی کے فیصلے کے باوجود ابھی تک طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے لائحہ عمل ترتیب نہیں دے سکی حکومت کو چاہئے کہ وہ مذاکرات کا راستہ ہموار کرے تاکہ مسائل حل ہو سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ بندیوں سے لیکر پولنگ کے عمل تک تمام معاملات کو اپنی نگرانی میں غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں مکمل کروائے جس بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیاں ہی متنازع ہیں اس الیکشن کا اللہ ہی حافظ ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button