پاکستانتازہ ترین

جنرل کیانی کا 29نومبر کو ریٹائرمنٹ کا اعلان

army chiefراولپنڈی(نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں ان کے مستقبل سے متعلق آنے والی خبریں افواہوں اور قیاس آرائیوں کے سوا کچھ نہیں۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے عہدے کی آئینی مدت انتیس نومبر کو ختم ہو رہی ہے جس کے ساتھ ہی وہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں ادارے اور روایات کسی بھی شخصیت سے اہم ہوتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا میں چند روز سے ان کے مستقبل اور کچھ نئی ذمہ داریاں سونپنے سے متعلق چلنے والی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں افواہوں اور قیاس آرائیوں کے سوا کچھ نہیں۔ آئین اور عوام کی رائے نے جڑیں پکڑ لی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں جمہوری نظام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ پاک فوج نے اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع اور خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ اب یہ آنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری ، خوشحال اور امن کا گہوارہ بنانے کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ان پر اعتماد کرنے پر وہ عوام اور سیاسی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان تحریک انصاف سبی کے زیر اہتمام ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker