تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور دیگراشیا سے محروم

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)ڈکیتی اور چور ی کی بارہ مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی کار، کیری ڈبہ، دو عدد موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ تارا سنگھ کا رہائشی گلزار احمد اپنی 9 لاکھ روپے مالیت کی کار نمبر ایل آر ایل 885 ٹیکسی سٹینڈ پر لے کر کھڑا تھا کہ اچانک عورت سمیت تین نامعلوم افراد آئے اور حویلی لکھا جانے کے لیے کرایہ طے کر کے کارمیں سوار ہوگئے جب وہ نواحی قصبہ شیریں والا کے قریب پہنچے تو مسافروں کے بھیس میں سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ نکال لیا اور گن پوائنٹ پر اُس سے کار، موبائل فون اور نقدی چھین فرار ہو گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ محبوب شاہ کے رہائشی محمد ممتاز اپنے بھائی ریاض احمد کے ہمراہ کا ر میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نا معلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن سے 2 لاکھ 92 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ بھانہ صاحبہ کے رہائشی محمد منشاء کے گھر آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ڈاکوداخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر گھر سے موٹر سائیکل ، ٹی وی، ڈی وی ڈی او ر 80 ہزا روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ گوگیرہ کے رہائشی ناصر اقبال اپنے ساتھیوں محمد شہباز اور محمد عمیر کے ہمراہ کیری ڈبہ میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن سے 7 عدد موبائل فون اور 25 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 14 جیڈی کے رہائشی محمد اسلم اپنی موٹر سائیکل نمبر او کے کے 3374 پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نا معلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے موٹر سائیکل اور 32 سو روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔چھٹی واردات میں نواحی قصبہ ٹھٹہ اکبر کے رہائشی محمد مشتاق اپنے ساتھی ظہور احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ نواحی قصبہ29 ٹو ایل کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن سے تین عدد موبائل فون اور 30 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ پر یکے نوآباد کے رہائشی عبدالشکور اپنے ساتھی منظور کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر آرہے تھے کہ اچانک راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح دس ڈاکوؤں نے اسلحہ سے مسلح دس ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن سے طلائی انگوٹھی اور 1لاکھ97 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ جھنڈوال کے رہائشی تنویر اسلم خاں کی دوکان سے آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 1 لاکھ35 ہزار روپے مالیت کا بیج مکئی چُرا کر لے گئے۔ نویں واردات میں چاہ چوکی والا کے رہائشی اختر عباس کے گھر سے محمد احمد، محمد اعظم، اور غلام احمد 3تولے طلائی زیورات اور12 ہزار روپے نقدی چُرا کر لے گئے۔ دسویں واردات میں رسول پارک لاہور کے رہائشی محمد آصف نے اپنا کیری ڈبہ نمبر ایل ای سی 8602 بی لائن اوکاڑہ میں کھڑا کیا جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ گیارویں واردات میں نواحی قصبہ 29-30 ٹو ایل کے رہائشی منظور احمد کے گھر سے اللہ یار بلال اور بابر 1 لاکھ روپے مالیت کی گائے چُرا کر لے گئے۔ بارہیویں واردات میں نواحی قصبہ ڈھلیانہ کے رہائشی ظفر اقبال کے احاطہ سے فریاد، عابد، معظم، شرافت اور رمضان 1لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی بھینس چُرا کرلے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button