پاکستانتازہ ترین

سیاسی جماعتوں کی جانب سےجنرل کیانی کے بیان کا خیرمقدم

army chiefاسلام آباد (بیوروچیف)سیاسی جماعتوں نےجنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کو تاریخی اور جمہوریت پسند فیصلہ قراردیا ہے۔ حکومتی جماعت کے ترجمان مشاہد اللہ کہتے ہیں نوازشریف پہلے ہی کہہ چکے تھے مدت ملازمت نہیں بڑھائی جائے گی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ن لیگ کی جانب سے مشاہد اللہ کے بجائے وزیراعظم کا بیان آنا چاہیے تھا۔  آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے انتیس نومبر کو عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کے اعلان کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے جمہوریت پسند سوچ کا فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ ن لیگ کے رہنما مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اقتدار میں آنے سے پہلے کئی بار کہہ چکے تھے کہ وہ کسی کو بھی مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بیان پررد عمل مشاہداللہ کے بجائے وزیراعظم نواز شریف کی جانب آنا چاہیے تھا۔ جنرل کیانی کو اچھے اقدامات کے باعث مدت ملازمت میں توسیع دی تھی۔  ناصرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی بلکہ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ جنرل کیانی نے چھ سال کے دوران ملک میں جاری جموریت کے سفر کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button