تازہ ترینکھیل

ورلڈکپ 2015ءمیں قومی کرکٹ ٹیم ”1992ء“ والی کٹ پہنے گی

دبئی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 2015ءمیں قومی ٹیم کیلئے ”1992“ کے ورلڈکپ والی کٹ کا انتخاب کرلیا ہے اور شاہین ورلڈکپ میں وہی کٹ پہن کر کھیلیں گے جسے پہن کر پاکستانی ٹیم نے ورلڈچیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2015ءکا آغاز 14 فروری سے ہو گا جس میں 1992ءکے ورلڈ کپ سے مماثل بہت سی چیزیں شائقین کو حیران کریں گی تاہم پاکستانی شائقین قومی ہیروز کو اسی کٹ میں دیکھیں گے جسے پہن کر عمران خان کی قیادت نے قومی ٹیم نے ورلڈکپ جیتا تھا۔  یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئندہ برس ہونے والے ورلڈکپ کی میزبانی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں جبکہ 1992ءمیں بھی انہیں دو ممالک نے ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلر کٹس کا آغاز بھی 1992ءمیں ہی کیا گیا تھا اور پاکستان نے ہلکے سبز رنگ کی کٹ پہن کر کرکٹ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔ 2015ءکے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم اسی کٹ میں نظر آئے گی تاہم وہ یہ اعزاز دوسری بار اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گی یا نہیں یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا۔  دلچسپ امر یہ ہے کہ 1992ءمیں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کی قیادت عمران خان نے کی تھی جن کا تعلق میانوالی سے ہے جبکہ 2015ءکے ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے اور ان کا تعلق بھی میانوالی سے ہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ءکا ورلڈ کپ اپنے نام تو کیا تھا لیکن وہ فائنل میں کس طرح پہنچی تھی یہ بھی سب ہی جانتے ہیں تاہم کرکٹ شائقین امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ میں ناصرف بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی بلکہ ورلڈکپ کا اعزاز بھی اپنے نام کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں  میاں صاحب صرف ایک نظر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker