تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان: ڈی سی اوڈی جی خان کا ماڈل بازار کا معائنہ

downloadڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے)ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں جدید طرز کے ماڈل بازار کو ایک ہفتے کے اندر فنکشنل کر دیا جائے گا اور صارفین کو ایک ہی چھت کے نیچے معیاری اشیاء کی مارکیٹ سے کم نرخ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا . انہو ں نے یہ بات ماڈل بازار کے معائنہ کے دوران کہی . انہوں نے کہا کہ 20کنال سے زائد رقبہ پر ماڈل بازار تعمیر کیاگیاہے جس پر تین کروڑ دس لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے . ماڈل بازار میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء ایک ہی جگہ پردستیاب ہوں گی جس کیلئے 120 شیڈ دکانیں تعمیر کی گئی ہیں اسی طرح بازار کو جاذب نظر بنانے کیلئے چلڈرن پارک ، گرین بیلٹس ، لانز ، شجرکاری ، بنچز کی تنصیب ، وسیع پارکنگ ، گارڈن اور فینسی سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں اور مسجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شام کے اوقات میں حفظان صحت کے اصولو ں کے مطابق خوراک کی تیاری کیلئے فوڈ سٹریٹ بھی بنائی گئی ہے . ماڈل بازار میں کاروباری حضرات ، صارفین اور فیمیلیز کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button