پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم پاکستان کا بجلی کی قیمت میں2روپے32پیسہ فی یونٹ کمی کا اعلان

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بجلی  کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کی قیمت میں دو روپے 32 پیسہ فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پشاور آمد اور بشیر بلور کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کے بعد  پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کر رہی ہے، وزیراعظم نے اس موقع پر  اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں دو  روپے 32 پیسہ فی یونٹ کمی کردی گئی ہے، ہم دن رات ایک کر کے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، قوم کو  ریلیف دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سلطان کالونی حلقہ PP253این اے176واحد حلقہ جو اس دور میں بھی بدترین مسائل کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker