تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن پر حملے کی مذمت

جھنگ (جاوید اقبال سے)کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن و دیگر رپورٹروں پر حملہ پر علاقہ کے درجنوں صحافیوں سول سوسائٹی مسلم لیگی عہدیداروں اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں کی مزمت ۔تفصیل کے مطابق پریس کلب منڈی شاہ جیونہ میں مقامی صحافیوں سول سوسائٹی مسلم لیگی عہدیداروں اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں کا ایک اجلاس ہوا اجلاس میں صحافیوں محمد اکرم ،عمر فاروق ،سجاد احمد ،صفدر وسیم ،محمد امجد ،جاوید اقبال ،ریاست علی ،قاضی محمد صفدر ،فضل عباس عابد کے علاوہ درجنوں صحافیوں ایم وائی او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چوہدری محمد ادریس شاہ جیونہ سٹی مسلم لیگ یوتھ خواتین ونگ کی صدر ماریہ مظہر مسلم لیگ تحصیل جھنگ کی سینئر وائس پریزڈینٹ صائمہ امیر خان مزاری ،جماعت اہلسنت کے رہنما قاری محمد آصف کے علاوہ دیگر لوگوں نے اجلاس میں شرکت کی جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے آئے روز ایک نجی ٹی وی چینل پر ہونے والے حملوں کی شدید مزمت کی گئی اس موقع پر چوہدری ادریس گجر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن حق سچ کی آواز تشدد کے زریعے نہیں دبا سکتے پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک طرف تو آزادی صحافت کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف سے ان کے کارکن حق سچ کی آواز بلند کرنے والے رپورٹروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  بنگلا دیش دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر پی سی بی کو زر تلافی دینے پر رضامند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker