تازہ ترینکھیل

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دیدی

ایڈیلیڈ(نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 48 رنز سے شکست دے کر 4 میچوں کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کھیل کے آغاز پر ہی آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 290 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیر کی تو بھارت کو 90 اوورز میں 364 رنز کا ہدف ملا۔  بھارت نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایک بار پھر شیکھر دھون بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ بھارت کی دوسری وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر چیتیشور پوجارا کی صورت میں گری۔ اس موقع پر اوپنر مرلی وجے اور کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور 185 رنز کی شراکت قائم کی ، 242 رنز پر مرلی وجے 99 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت باآسانی  ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلے گا لیکن اس موقع پر نیتھن لیون نے یکے بعد دیگرے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانی شروع کی اور پوری ٹیم 315 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 141 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 7، مچل جانسن نے 2 جبکہ ریان ہیرس نے ایک بھارتی کھلاڑی کو ٹھکانے لگایا۔ دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا نے والے نیتھن لیون میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker