تازہ ترینکھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے بقیہ 3 میچوں کے لئے 16 رکنی ٹیم قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔crنیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ایک روزہ میچوں کے لئے 16 رکنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فٹنس مسائل سے دوچار عمر گل اور بلاول بھٹی کی جگہ فاسٹ بولر انور علی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گزشتہ روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے کپتان مصباح الحق بھی تاحال اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم ان کی تیسرے ون ڈے میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ قومی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، وہاب ریاض، شاہد آفریدی ، محمد عرفان، سہیل تنویر اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔ واضح رہے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع اوکاڑہ میں نابینا افراد کی رجسٹریشن کے لیے تینوں تحصیلوں اوکاڑہ،دیپالپور،رینالہ خورد میں سینٹرز قائم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker