
بہاولنگر(رانا فیصل رحمن) بہاولنگرمیں چہلم کے موقع پرعلم ، ذوالجناح اور تعزیہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں چہلم کے موقع پرعلم ، ذوالجناح اور تعزیہ کا روایتی جلو س مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا مرکزی جلوس تھانہ سٹی روڑ، رفیق شاہ چوک ،تحصیل بارزار ،مبارک گیٹ چوک ،سرکلرروڑ سے ہوتا ہوا مرکزی امام بار گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر عزا دار ان حسین ؑ نوحہ خوانی پر زبردست سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے عزاداروں کے لیئے پانی ،دودھ اور نظر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوسوں کے لئے دکانوں اور مکانات کی چھتوں پر پولیس اور ایلیٹ کے چاک و چوبند جوانو ں کو کھڑا کر کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔