تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: سیکرٹری RTAعبدالجبارگجر کا CNGایل پی جی اور زائد کرایہ وصو ل کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن) سیکرٹری RTAعبدالجبارگجر کا CNGایل پی جی اور زائد کرایہ وصو ل کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے1342 گا ڑیوں کو چیک کیا۔جس میں سے469 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔اور69 گاڑیوں کو بند کر دیا ۔سرکاری خزانہ میں 2 لاکھ21 ہزار 2 سوروپے جرمانہ کی مد میں جمع کرایا گیا سماجی سیاسی اور شہری حلقوں نے سیکرٹری RTAعبدالجبارگجرکے اس اقدام کر بھر پور انداز میں سراہا عبدالجبارگجرنے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایل پی جی استعمال کرنے والی گاڑیوں کر مکمل طور پر پابندی ہے جن کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور جوزائد کرایہ وصول کرتے ہیں ان سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والی کمی کا فائدہ شہریوں کا پہنچایا جائے گا۔اور حکومت اس سلسلہ میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا جائیگا اور عوام کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکش لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button