تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:یونٹی گروپ کی حمایت سے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر کے انتخابات میں میری جیت یقینی ہے،رانا انور

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) یونٹی گروپ کی حمایت سے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر کے انتخابات میں میری جیت یقینی ہے ، شکست سے بوکھلا کرمیرے مخالف میرے بارے غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔علاقے کے نوجوان رانا نعیم انور نے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کی صدارت کیلیے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے تحریک انصاف کے روایتی امیدواروں میں کھلبلی مچادی۔تفصیلات کے مطابق علاقے کے نوجوان رانا نعیم انور نے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کی صدارت کیلیے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے تحریک انصاف کے روایتی امیدواروں میں کھلبلی مچادی۔گزشتہ روز اپنی دوکان میں مقامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے بتایا کہ انہیں یونٹی گروپ کی حمایت حاصل ہے اور وہ انشا ء اللہ الیکشن جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری یقینی جیت کو دیکھ کر تحریک انصاف کے بعض روایتی سیاستدان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں اور میرے بارے غلط افواہیں پھیلا کر عوام کو مجھ سے بد ظن کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔میں نے کئی سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوکر عمران خاں کا سپاہی بن کر پارٹی کیلیے دن رات کام کیاجو لوگ ابھی چند ہفتے قبل پارٹی بدل کر تحریک انصاف میں آئے وہ میرے بارے غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔میں کل بھی تحریک انصاف کا کارکن تھا اور آئیندہ بھی تحریک انصاف کا ساتھی بن کر علاقے میں عدل و انصاف کی سربلندی اور تبدیلی کیلیے کام کرتا رہوں گا۔اور بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو شکست فاش دونگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button