تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:دریائے جہلم کے کنارے بسنے والے سیلاب متاثرین کا پٹواری کے خلاف شدید احتجاج

جھنگ(تحصیل رپورٹر)منڈی شاہ جیونہ کے نواہی علاقے موضع لغاریاں میں دریائے جہلم کے کنارے بسنے والے سیلاب متاثرین کا پٹواری اللہ دتہ کے خلاف شدید احتجاج سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کی ٹیم کو بتایا کے سیلاب کے دوران ہمارے گھر گر گئے فصلیں تباہ ہو گئیں جا نور پانی میں بہہ گئے اوپر سے رہی سہی کسر پٹواری اللہ دتہ اور گلداور نے پوری کر دی سیلاب متاثرین سے فی گھر2000/ ہزار روپے پٹورے تفصیلات کے مطابق ، موضع لغاریاں تھانہ قادر پورکے علا قے میں پٹواری نے سیلاب متاثرین سے دو ہزار روپے بٹور لیئے سیلاب متاثرین کو یہ لالچ دیا کہ اگر آپ مجھے دو ہزار روپے دیں گے تو میں آپ لوگوں کے نام لسٹ میں لکھوں گا اور تب آپ کو 15000/ ہزار روپے حکومت کی طرف سے ملیں گے جو شخض 2000/ ہزار نہیں دے گا اُسے کوئی امداد نہیں ملے گی جن لوگوں کے پاس پیسے نہیں تھے انہوں نے اپنے برتن بیچ کر پٹواری کو دو دو ہزار روپے دیئے ، اللہ دتہ پٹواری فی گھر سے دو دوہزار بٹورکر چلا گیا ۔اور سیلابمتاثرین کووزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اعلان کردہ امدادی رقم نہیں ملی اوپر سے یہ بے رحم پٹواری سیلاب متاثرین سے دو دو ہزار بٹور کر لے گیا۔ سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،اور ڈی سی او جھنگ سے پٹواری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں،اور امید کرتے ہیں جیسے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملک کے دیگر علاقوں میں جا کر سیلاب متاثرین کی مدد کی ویسے ہماری مدد بھی کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button