تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی ہاکی: فائنل میں جرمنی نےپاکستان کوشکست دیدی

بھوبنیشور(نمائندہ سپورٹس)چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا۔ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے میچ کے چاروں کوارٹر میں جرمن ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور 18ویں منٹ میں ہی کرسٹوفر ویسلے نے گول کرکے اپنی ٹیم کر برتری دلادی جسے گرین شرٹس ختم کرنے میں ناکام رہے جب کہ جرمنی کی جانب سے دوسرا گول میچ کے آخری لمحات میں کیا گیا، قومی ہاکی ٹیم کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی بھی کھلاڑی اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکا اور اس طرح جرمنی نے پاکستان کو 2 گول سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  نائیجریا میں خاتون کاخودکش حملہ، 13افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker