تازہ ترینکھیل

جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف کلین سوئپ

test pak vs saسنچورین(نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقا نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں  ایک اننگ اور 18 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔ فالوآن کے بعد بھی دوسری اننگ میں  پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پروٹیز نے گرین شرٹس کو تیسرے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لیا۔ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقن بولرز کی تباہ کن باولنگ سے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور میچ کی دونوں اننگ میں بلے باز  پروٹیز بالرز کے سامنے ڈٹ نہ سکے۔ جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ، میزبان ٹیم پہلی اننگ میں 409رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 159رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ گرین شرٹس نے پروٹیز کی پہلی اننگ کے اسکور کے 249کے خسارے سے دوسری اننگ کا آغاز کیا، اوپنر حفیظ پہلی ہی گیند پر اسٹین گن کا شکار بن گئے۔ دوسری اننگ میں بھی پاکستانی بیٹسمینوں کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑتی رہیں اور کوئی بلے باز زیادہ دیر تک مذاہمت نہ کرسکا سوائے عمران فرحت کے جنہوں نے سب سے زیادہ 43رنز بنائے، سرفراز احمد 40، سعید اجمل31اور اظہر علی27رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان مصباح الحق اور یونس خان اس بار بھی ناکام رہے اور کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مریض کو خون دینے کے لئے جانے والے افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker