تازہ ترینعلاقائی

ٹیکلسلا:ہم عظمت صحابہ کا پرچم جان پر کھیل کر سر بلند رکھیں گے،عبدالواحد

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کے کنوینر قاری عبدالواحد ربانی نے کہا ہے کہ ہم عظمت صحابہ کا پرچم جان پر کھیل کر سر بلند رکھیں گے،چک مظفر آباد میں ٹیکسلا میں برآمد ہونے والے غیر قانونی جلوس کے خلاف انتظامیہ کا بروقت ایکشن قابل تحسین ہے،بلاجواز روڈ بند کر کے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کا بھی بھرپور محاسبہ ہونا چاہئے،تاکہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے،اہل سنت والجماعت انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی،اہل سنت والجماعت نے مقامی انٹظامیہ کو پہلے ہی تمام حالات سے آگاہ کیا تھا، 27اکتوبر محرم بمطابق 2محرم بھلڑ توپ،یکم نومبر7 محرم چک مظفر آباد،تین نومبر نو محرم ایچ ایم سی روڈ صدیقیہ محلہ،15 نومبر 21 محرم مسلم کالونی سے نکلنے والے غیر قانونی اور روٹ کی خلاف ورزی کرنے والے جلوسوں کے خلاف بھی فی الفور قانونی کاروائی کی جائے،اگر احتجاج اور دھرنا دیکر مسائل حل کرنے کا فارمولہ اختیار کیا گیا تو اہل سنت والجماعت 19 دسمبربروز جمعہ اسکا منہ توڑ جواب دینے پر بھی غور کر رہی ہے،قانون سے کوئی بالاتر نہیں اہل سنت والجماعت انتظامیہ سے امن وامان کی بحالی پر مکمل تعاون جاری رکھے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ محمد سرور علوی ،حافظ عبدالحکیم فاروقی ،نذاکت معاویہ ،، محمد ریاض اعوان بھی موجود تھے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button