تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:غیررجسٹرڈہسپتالوں و زچہ بچہ سینٹروں کی بھرمار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو میں غیررجسٹرڈہسپتالوں و زچہ بچہ سینٹروں کی بھرمار، گلی محلوں میں پرائمری فیل عطائی ڈاکٹروں کے کلینک، عطائی ڈاکٹر عوام میں ایڈز، ٹی بی ،ہیپا ٹائٹس بی ،سی اور مختلف جان لیو امہلک بیماریاں بانٹنے میں سرگرم ،میڈیکل سٹور نشہء فروخت کرکے نوجوان نسل کو جہاز بنانے لگے ،نیم حکیم مردانہ قوت بڑھانے کا جھانسہ دیکرگردے فیل کرنے لگے،ای ڈی او ہیلتھ قصور و تحصیل ڈرگ انسپکٹر صرف دیہاڑی لگاؤ مال کماؤ تک محدود، شہریوں کا ڈی سی او قصور سمیت وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لیکرذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ۔بھائی پھیرو میں غیر رجسٹرڈ ہسپتال و زچہ بچہ سینٹر بڑے بڑے ناموں والے ڈاکٹروں،پروفیسروں اور لیڈی ڈاکٹروں کے بورڈ آویزاں کرکے سادہ لوح لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ اکثر زچہ بچہ سینٹروں کے مالکان نے لیڈی ڈاکٹروں کی بجائے ایل ایچ وی اور ان ٹرینڈ دائیاں رکھی ہوئی ہیں جو نارمل ڈلیوری سے لیکر آپریشن تک کاکام سنبھال رہی ہیں اور زچہ بچہ دونوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہیں اور ان ان ٹرینڈ دائیوں اور ایل ایچ ویز کے تجربات کی وجہ سے کئی عورتیں موت کی وادی میں بھی جاپہنچی ہیں اور وارثان کی تحریری طور پر ان کے خلاف دی جانے والی درخواستوں کے باوجود آج تک کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی اور یہی صورتحال پرائمری فیل عطائی ڈاکٹروں کی ہے جنہوں نے ہر گلی محلے میں کلینک اور منی ہسپتال بناکر دیہاتی و سادہ لوح لوگوں کو من پسند نسخے دیکر اور چھوٹے بڑے آپریشن کرکے ہیپاٹائٹس ودیگر مختلف مہلک بیماریوں میں مبتلا کررکھا ہے جبکہ نیم حکیم مردانہ قوت بڑھانے کے لیے لوگوں کو جعلی و زہریلے کشتے کھلا کرگردے فیل اور جان سے ماررہے ہیںیہاں پر اگر میڈیکل سٹور والوں کی بات کی جائے تو وہ بھی کسی سے کم نہیں وہ بھی بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے سرعام نشیلی ادوایات فروخت کرکے نوجوان نسل کو جہاز بنانے میں دن رات ایک کرکے کالا دھن اکٹھا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور نوجوان نسل کو موت کی سیاہ وادی میں دھکیل رہے ہیں یہاں پر لمحہ فکریہ بات یہ ہے کہ علاقہ بھر میں اتنا کچھ ہونے کے باوجود تحصیل و ضلعی انتظامیہ صرف اپنا اپنا حصہ وصول کرنے تک ہی محدود ہے اور مکروہ و گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اپنا حصہ وصول کرنے کے عوض ان موت کے سوداگروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران محکموں اور گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button