پاکستانتازہ ترین

خواتین سے بد تمیزی کرنے والے ’ گلو بٹ ‘ تحریک انصاف کے نکلے

لاہور ( ڈیسک نیوز) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خواتین سے بد تمیزی کرنے والے نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکنان ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خواتین کے ساتھ شدید بد تمیزی کی گئی جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے بد تمیزی کرنے والے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن کا گلو بٹ قرار دے دیا تھا۔پی ٹی آئی کی رہنماءعندلیب عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمارے جلسے میں سازش کے تحت گلو بٹوں کا ٹولہ بھیجا ہے جبکہ ہمارے کارکنان پر امن اور تہذیب یافتہ ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ طوفان بد تمیزی برپاءکرنے والے دونوں نوجوان تحریک انصاف کے ہی کارکن ہیں اور ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے سٹوڈنٹ ونگ آئی ایس ایف سے ہے۔ذرائع اس بات کا بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو اور شاہدرہ سے ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker