تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی سی اوکا گورنمنٹ گرلزماڈل سکول، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر56ٹوایل کا دورہ

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید)ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر سیف اللہ ڈوگر نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر56ٹوایل کا دورہ کیا اس موقع پر ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بلال فیروز جوئیہ ۔اے سی طاہر امین ،ای ڈی او ایجوکیش افتخار بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ڈی سی او نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں کلاس رومز کی تعمیر کے جاری کا م اور دیگر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا انہوں نے چک نمبر56ٹوایل کے گرلز سکول کے کلاس رومزکی جلد تکمیل کا حکم دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو اسمبلی میں ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہ کریں اور سکولوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ڈی سی او نے غازی آباد قبرستان اور چک نمبر38ٹوآراے قبرستان کا بھی دورہ کیا انہوں نے چک نمبر38ٹوآر اے قبرستان کی چاردیواری کی فوری تکمیل کا حکم دیا۔علاوہ ازیں ڈی سی او نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں ڈی سی او آفس میں آویزاں کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ لسٹیں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی اپیلیں سننے کے بعد بنائی گئی ہیں*

یہ بھی پڑھیں  طالبان کے امیر ملا عمر انتقال کرچکے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker