پاکستانتازہ ترین

شکارپور: درگاہ حاجن شاہ کےقریب دھماکا،ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

shikarpurشکار پور(ڈیسک رپورٹر)  شکارپور میں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شکارپور میں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ نمائندہ جیو نیوز مکیش روپیتا کا کہنا ہے کہ شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ کے علاقے میں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی رہائش گاہ کی سیکورٹی سخت کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker