تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی ،زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

بہاول نگر (رانا فیصل رحمن) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی ،زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق پہلی واردات میں تھانہ صدر بہاول نگر کے علاقہ چک مرلی گڑھ میں سیم نالہ کے قریب گھات لگائے 4ملزمان نے محبوب کوٹ سے گھر واپس جا رہے عبدالرزاق اور اسکے ساتھیوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ملزمان موٹر سائیکل ،موبائل فون،نقدی چھین کر فرار ہو گئے دوسری واردات میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقے خان با با روڈ پرنامعلوم چور محمد یعقوب کے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر سامان کریانہ ،موبائل کارڈ ،سگریٹ کل مالیتی 190000روپے چوری کر کے لے گئے تیسری واردات میں تھانہ بی ڈویژن کے کے علاقے مدنی میں دو نامعلوم ملزم محمد مظہر علی کے گھر داخل ہو کر پارچات مردانہ،زنانہ مالیت 65000 چوری کر کے لے گئے چوتھی واردات میں ایک ماہ قبل موضع کوٹ لنگاہ نورے والا بن کے قریب محمد اکرم ،محبوب احمد ،محمد زاہدنامی سواریوں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی جس میں ملزمان موٹر سائیکل ،نقدی وغیرہ چھین کر لے گئے تھے اس کا مقدمہ تخت محل پولیس نے 25روز بعد درج کیا پانچویں واردات میں دو ملزمان موضع چکوکا کے رہائشی محمد عابد کے ٹیوب ویل سولر پلیٹس اور کیبل جن کی مالیت 150000ہے چوری کر کے لے گئے چھٹی واردات میں محمد اسلم وغیرہ ملزمان نے چک 174مراد میں طارق محمود کے گھر سے تالے توڑ کر 110000روپے نقدی اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے ساتویں داردات کے مطابق سرشام اندرون شہر اوردو روڈ پر سٹی موبائل پر دو نامعلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور دوکان مالک شیخ عمران کو یرغمال بنا کو ایک لاکھ بتیس ہزار روپے نقد اور 70ہزار کے چائینا کے موبائل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے ان وارداتوں کے الگ الگ مقدما ت درج کر لیے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker