پاکستانتازہ ترین

سانحہ پشاور:آرمی چیف افغانستان پہنچ گئے

راولپنڈی(بیوروچیف) سانحہ پشاور کے حوالے سے افغان حکام سے بات چیت کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ  جنرل رضوان اختر کے ہمراہ افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف افغان صدر اشرف غنی اور ایساف کمانڈر کے ملاقات کریں گے جس میں پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف افغان حکام سے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ بھی کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں سیاسی بیان بازی کا طوفان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker