تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پیپلز پارٹی مزدوروں ،محنت کشوں اور غریبوں کی جماعت ہے،سجاد ہیرا

downloadڈسکہ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی مزدوروں ،محنت کشوں اور غریبوں کی جماعت ہے لیکن چند موقع پرست عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اس جماعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے113امین سجاد ہیرا اور امیدوار برائے پنجاب اسمبلی پی پی 130ناصر محمود بٹ ایڈووکیٹ نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی ورکرز کو ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ جیالے اسمبلی میں جا کر محنت کشوں مزدوروں اورعام عوام کے حقوق کی بات کر سکیں غیر معروف اورنااہل لوگوں کو دوسروں حلقوں سے درآمد کر کے اگر الیکشن لڑا گیا تو حالات ماضی سے مختلف نہ ہوں گے یہ حلقہ پیپلز پارٹی کا حلقہ ہے لیکن بد قسمتی سے ایسے لوگوں کوٹکٹ دیئے گئے جو حلقہ سے واقفیت نہ رکھتے تھے عوام ہمارے ساتھ ہیں کیونکہ ہم غریب عوام کے حقوق اور ان کی حقیقی آزادی اورخوشحالی کی بات کر تے ہیں ہم کسی آمر اور جابر کی پیداوار نہیں ہم غریب مجبو ر اور محکوم لوگوں کی جنگ لڑنے کے لیئے میدان عمل میں موجود ہیں اگر عوام کے حقیقی نمائندوں کو ٹکٹ نہ دی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا اس موقع پر پی وائے او کے سٹی صدر چوہدری شہزاد علی ،پی ایس ایف کے رہنما وقاص جماعتی ،سینئیر صحافی نعیم بوبی ،عمر شاہد ،عرفان شہابی و دیگر کارکنوں نے بھی خطاب کیاانہوں نے مخدوم امین سجاد ہیرا اورناصرمحمود بٹ ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیں  زرداری اور نواز شریف کرپشن گیم میں اکھٹے ہیں، جمشید دستی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker