پاکستانتازہ ترین

مسیحی برادری کاسانحہ پشاورپرکرسمس کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراقلیت امور پنجاب خلیل طاہر سندھو نے سانحہ پشاو ر کے پیش نظر کرسمس تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق خلیل طاہر سندھو نے سانحہ پشاورمیں بچوں کی شہادت پر شدید مذمت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے کرسمس کی تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں اور کرسمس پر صرف سادگی سے دعائیہ تقریبات ہی منعقد کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسیح برادری شہید ہونے والے بچوںکے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اسی لیے مسیحی برادری نے کرسمس کے موقع پر تمام تر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بچوں پر حملہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے قوم کے دل پر اور ملک کے مستقبل پر حملہ کیا ہے اور اس کابھرپور جواب دیا جاناچاہیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button