پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری 2 روزہ دورے پرآج ایران جائیں گے

imagesاسلام آباد(بیوروچیف) امریکا کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدے کےلئے 2روزہ سرکاری دورہ پرصدر آصف علی زرداری آج (بدھ) کو ایران روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے خوف سے اس منصوبے کےلئے سرمایہ کاروں کی دستیابی کا مسئلہ درپیش تھا جسے حل کرنے کےلئےایران پاکستان کو اپنی حدود کے اندر پائپ لائن بچھانے کےلئے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ بھی دے گا۔ اپنے دورہ ایران کے دوران صدر زرداری اس معاہدے پر نہ صرف دستخط کریں گے بلکہ ایران کی جانب سےگوادر میں ایک آئل ریفائنری کے قیام  کے باضابطہ معاہدے پر دونوں ممالک کے صدور دستخط بھی کریں گے۔ پاکستان کے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر زرداری 27 فروری کو گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط کے علاوہ ایران سے ایل پی جی کی درآمد کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button