تازہ ترینکھیل

کبڈی ورلڈ کپ فائنل میچ میں "دھاندلی”کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی

امرتسر(نمائندہ سپورٹس)کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستانی کبڈی ٹیم کے کپتان نے ریفری کے جانبدرانہ فیصلوں پر احتجاج کیا تھا جس کے بعدبھارتی وزیراعلیٰ پنجاب نے میچ کی تحقیقات کروانے کے لیے ریویو کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں ریفری کے جانبدرانہ فیصلوں پر پاکستانی ٹیم کے کپتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا تھاکہ بھارتی ریفری نے جانبدرانہ فیصلے کیے ہیں اورقومی ٹیم نے میڈ لز لینے سے بھی انکار کر دیا تھا جس کے بعد بھارتی وزیراعلی پنجاب نے پاکستانی ٹیم کو انعامات لینے کے لیے واپس بلایا اور یقین دلایا کہ میچ کی تحقیقات کی جائیں گی۔بھارتی وزیراعلیٰ نے میچ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے جو آج کے دن ہی میچ کو دوبار ہ دیکھ کر فیصلہ کرگی اور جلد از جلد رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ قومی کبڈی ٹیم نے آج واپس آنا تھا لیکن میچ کی تحقیقات کی وجہ سے قومی ٹیم کی واپسی ملتوی کر دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  جمبر:سابق کونسلر پرویزاختر انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker