تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں:مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،سید ضیا اللہ شاہ

jamat e islamiکھاریاں(محمد وجیہہ السماء )راہنما جماعت اسلامی امیدوار قومی اسمبلی حلقہNA-107سید ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔18کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پستے جارہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔بجلی و گیس کی بندش سے دوہزار سے زاید صنعتی یونٹس بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ18فروری2008 سے پہلے کیے گئے تمام دعوے دھوکہ اور فریب ثابت ہوئے ہیں۔روٹی،کپڑا اور مکان کے خواب دکھانے والے عوام کو بے روزگاری،بھوک وافلاس،مہنگائی،ڈرون حملے اورلاقانونیت کے تحفے دے رہے ہیں۔قوم پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے شدید مایوس ہوچکی ہے۔آئندہ انتخابات حکمرانوں کے لئے پل صراط ثابت ہوں گے۔ایک ایک کرکے تمام منافع بخش ادارے دیوالیہ ہوچکے ہیں۔سبسڈی کے نام پر عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹاجارہا ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کی بندر بانٹ اور لوٹ کھسوٹ کرنے والے حکمرانوں کے پاس سبز باغ دکھانے کے سوا عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کسی قسم کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ڈنگ پٹاؤپالیسیوں نے ملک کو ترقی کی دوڑ میں مزید پیچھے کردیا ہے۔ملکی عزت وقار کا سودا کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔نگران حکومت پر تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو اعتمادمیں لیا جا ئے تاکہ غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے وزیر اعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سالہ دور حکومت کا حساب قوم الیکشن میں لے گی۔ایفی ڈرین،رینٹل پاور،حج اسکینڈل،اداروں میں تاریخی لوٹ مار،دہشتگردی کی جنگ میں50ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ اور ملکی معیشت کا70ارب ڈالر کا نقصان،عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی،سوئس بنکوں میں500ارب ڈالر سے زاید کی رقم اور قرضوں کی معافی حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button