تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:محبوبہ کو ملنے کیلئے آنے والے ٹیچر کی بھائیوں کے ہاتھوں دھلائی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) رات کے اندھیرے میں شاگر د محبوبہ کو ملنے کیلئے آنے والے ٹیچر کی بھائیوں کے ہاتھوں دھلائی ٹانگیں توڑ ڈالیں رات بھر اوپر ٹھنڈا پانی پھینکتے رہے بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا واقعات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بامہ بالا میں تعینات ٹیچر محمد احمد SSTجو ڈیوٹی کے بعد اسلامک پبلک سکول 4جی ڈی میں ٹیوشن پڑھاتا تھا گزشتہ شب ٹیچر دیہہ مذکورہ میں اپنی ایک شاگرد غلام علی کی بیٹی جس سے اس کے ناجائز مراسم تھے کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملنے آیا اسی دوران شاگرد طالبہ کے بھائیوں کو پتہ چل گیا جنہوں نے ٹیچر محمد احمد کو پکڑ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ٹانگیں توڑ دیں اور رات بھر اس پر ٹھنڈا پانی پھینکتے رہے جبکہ ٹیچر محمد احمد کے دونوں ساتھی موقع سے فرار ہوگے پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کر کے حالت غیر ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker