پاکستانتازہ ترین

طالبان کی پاکستانی سیاستدانوں کو سنگین ترین دھمکیاں

پشاور (ڈیسک نیوز) دہشت گردوں کی پھانسیوں کا آغاز ہوتے ہی طالبان کی طرف سے مزید دھمکیاں سامنے آگئی ہیں اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حکومت کو ایک خط لکھ کر خبردار کیا گیا ہے کہ پھانسیاں جاری رہنے کی صورت میں اگلا نشانہ سیاستدانوں کے بچے ہوں گے۔ مبینہ طور پر ایک خط طالبان کمانڈر خالد خراسانی کی طرف سے لکھا گیا ہے جس میں حکومت کو دھمکی دی گئی ہے کہ پھانسیوں پر عملدرآمد نہ روکا گیا تو وزیراعظم سمیت اہم سیاستدانوں کے خاندانوں اور خصوصاً بچوں پر وار کیا جائے گا۔اس خط میں بچوں کے قتل کو جائز قرار دیا گیا ہے اورپاکستانی قوم کو دھمکایا گیا ہے کہ وہ طالبان کے سامنے نہ کھڑی ہو۔ جمعہ کی شام موصول ہونے والے خط کے مندرجات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور حکام یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ واقعہ دہشت گردوں کی طرف سے بھیجا گیا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی نژادباکسرعامر خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker