پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا اپوزیشن لیڈر کو خط

nisar aliاسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار سے نگراں وزیراعظم کے لئے نام مانگ لئے ہیں ۔۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے اپوزیشن لیڈرکوخط بھیجا گیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل دو سو چوبیس اے کے تحت نگران وزیراعظم کیلئے نام بھیجنے کے لئے کہا گیا ہے۔ وزیراعظم نے خط میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی نامزدگیاں بھیجی جائیں، تاکہ مشاورتی عمل کیلئے آئینی تقاضا پورا ہو سکے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام ایسا نگراں سیٹ اپ چاہتے ہیں جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرا سکے اور حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل کر نگراں وزیراعظم سامنے لائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button