پاکستانتازہ ترین

رحمان ملک نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی

rehman mailkاسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے توہین عدالت کیس میں چار سال بعد غیر مشروط معافی مانگ لی ۔۔ انہوں نے معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ۔ عدالت عظمٰی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں رحمان ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے اقدام پرغیر مشروط معافی مانگ کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں، عدالت معافی قبول کر کے نوٹس خارج کرے۔ تحریری جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ وہ عدلیہ کابہت احترام کرتے ہیں ،نہ کبھی عدلیہ کی توہین کی اورنہ آئندہ ایسا کرنے کی نیت رکھتے ہیں۔۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کیس میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا ،عدالت کیلئے کبھی توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے ۔ سپریم کورٹ نے اسٹیل ملزکیس میں رحمان ملک کو دو ہزار نو میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا ۔۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایف آئی اے تفتیش تبدیل کرنے میں غلط طور پر سپریم کورٹ کا نام لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button