تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر شیخ محمد جاوید کا شہریوں کے ساتھ انتہائی نازبینا سلوک

پنڈی گھیب(نامہ نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر شیخ محمد جاوید کا شہریوں کے ساتھ انتہائی نازبینا سلوک۔ مسلم لیگ (ن) تحصیل پنڈی گھیب کے عہدیداروں کی شدید مذمت۔ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل پنڈی گھیب کا ایک اجلاس زیر صدارت نواز ش علی شاہ تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) منعقد ہوا۔جس میں عہدیداروں اور ورکرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2پنڈی گھیب کے رویئے کی انتہائی سخت مذمت کی گئی ہے جس میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدرملک مشتاق اعوان اور ان کے ساتھ جانے والوں کے ساتھ ہیڈ ماسٹر کی طرف سے انتہائی نازبینا سلوک کیا گیا اور ہیڈ ماسٹر نے ایک شخص یاسر شہزاد کو چھری سے مارنا شروع کر دیا اور پھر ہیڈ ماسٹر نے کرسی اٹھالی جس سے ملک مشتاق اعوان ، طارق محمود کونسلر اور خواجہ شہزاد بال بال بچ گئے۔ مسلم لیگ کے عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، سیکرٹری تعلیم لاہور ، ڈی سی او اٹک ، ای ڈی او ا ٹک ، ایم پی اے چوہدری شیر علی خان ، ایم پی اے میجر (ر) ملک اعظم خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیں اور اس کی باقاعدہ انکوائری کروائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف بھارتی وزیراعظم کی سازش کاحصہ بننے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker