تازہ ترینعلاقائی

تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے انتخابات میں جماعت کے بانی و پرانے کارکن باہر

ptiاوکاڑہ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے انتخابات میں جماعت کے بانی و پرانے کارکن باہر ہوگئے دوسری جماعتوں سے اور نئے شامل ہونے والے سرمایہ دار عہدیدار منتخب ہوگئے ضلع بھر کے تیرہ سو ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے انتخابات مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئے شام چھ بجے تک پولنگ جاری رہی جبکہ 13سو ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے نتیجہ میں سابق ناظم یونین کونسل اظہر محمود چوہدری ضلعی صدراور حفیظ اللہ بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تحصیل اوکاڑہ کا صدر فیاض حسین چشتی،جنرل سیکرٹری ناصر گجر،تحصیل رینالہ خورد کا صدرراوغضنفر علی ،جنرل سیکرٹری کاشف مجیدایڈووکیٹ اور تحصیل دیپالپور کا صدرسردار جاوید اقبال ،جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز ناصر کو منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ ناکام امیدواروں میں راو یوسف علی ،شاہد محمود گل،ملک غلام نبی کھوکھر،چوہدری علی طاہر،فیصل شفاعت بھیگوکا ،رائے میاں فیصل خان کھرل ودیگر شامل ہیں تحریک انصاف کے ان انتخابات میں جماعت کے بانی و پرانے کارکن ڈاکٹر شمیم الحق، شیخ خالد جاوید جون،سابق ٹکٹ ہولڈرمظہر ساہی سمیت دیگر متعدد کارکن نظر نہیں آئے اس طرح جماعت کے پرانے ومخلص کارکن کی جگہ جماعت کے بڑے عہدوں پر دوسری جماعتوں سے ہجرت کرکے آنے والے اور سرمایہ دار قابض ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button