Uncategorizedبین الاقوامیتازہ ترین

سزائے موت پر عمل درآمد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،امریکا

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)امریکا کا کہنا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پشاور سانحے کے بعد امریکی صدر بارک اوباما اور سیکریٹری خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف سے بات کی اور پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ۔میری ہاف نےکہاکہ دہشت گردی پاکستان اور امریکا کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کیا ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور ہونے پر امریکا کو تشویش ہے، پاکستان نے ممبئی حملوں کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور امید ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا وعدہ پورا کرےگا،

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:فیکٹریوں کے مالکان سے معذورافرد کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے احکامات کی روشنی میں فوری اقدامات اٹھانے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker