شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:دھندکے باعث پھولنگر میں ڈاکوؤں کا راج،عوام پریشان

پھولنگر:دھندکے باعث پھولنگر میں ڈاکوؤں کا راج،عوام پریشان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کی پریس کانفرنس کے اگلے روز ہی سپیکر پنجاب اسمبلی کے گاؤں کے قریب تھانہ بھائی پھیرو سٹی کے علاقے میں سات مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کردرجنوں کارسوار،رکشہ سوار ،موٹر سائیکل سوار اور ٹریکٹر سوار راہگیروں سے گن پوائینٹ پر ہزاروں روپے نقدی ،اور قیمتی سامان لوٹ لیا ،لوگوں میں خوف و ہراس،سٹی پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام۔شہریوں کی طرف سے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر روڈ بلاک کر کے احتجاج کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شدید دھند میں تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے حدود میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر کو جانے والی لمبے جاگیر روڈ پر پل کے قریب سات مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا لیا اور آتے جاتے کارسواروں،رکشہ سواروں ، موٹر سائیکل سواروں اور ٹریکٹر سوار درجنوں راہگیروں سے گن پوائینٹ پرستر ہزار روپے نقدی ،سات موبائیل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے لمبے جاگیر کے سبزی بیچ کر آنے والے ٹریکٹر سوار ببو بھٹی کو روک کر اس سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لیا اور رسیوں سے جکڑ کر نزدیکی کھیتوں میں پھینک دیا۔اس کے بعد دو کار سواروں سے اور دو موٹر سائکل سواروں سے بھی ہزاروں روپے لوٹ لیے ۔اسی اثنا لمبے جاگیر کے رہائشی دو بھائی عمر حیات اور فیاض اپنی موٹر سائیکل نمبر LEZ 2427 پر وہاں آگئے تو ڈاکوؤں نے انہیں روک کر گن پوائینٹ پر موٹر سائیکل ،پانچ ہزار نقدی اور ایک موبائیل چھین لیا اور ازاربندوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا ۔ان کے بعد شہ زور ڈالہ پر سوار موضع کامونگل کے دو بھائی خالد اور دلشاد وہاں سے گزرے تو ڈاکوں نے انہیں گن پوائینٹ پر روک کر چار ہزار روپے نودی چھین لی اور تشدد کا نشانہ بنا کر کھیتوں میں پھینک دیا ۔ڈاکو کافی دیر تک ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹتے رہے اور گزرنے والے ہر راہگیر کی جیبیں خالی کرتے رہے اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے ۔لٹنے والوں نے ٹیلی فون پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں اطلاع دی مگر پولیس حسب معمول بڑی دیر کے بعد وہاں پہنچی ۔بھائی پھیرو تھانہ سٹی کے علاقے میں ڈاکو راج اور چور راج ہے ۔دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں اور راتوں کو چوری کی وارداتوں سے لوگ سر شام گھروں میں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں ۔گلیاں اور سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں ۔دوسری طرف پولیس نے ابھی تک کسی بھی ڈکیتی کا کوئی سراغ نہیں لگایا ۔ گزشتہ روز محمد عباس ،محمد عثمان ،زین العابدین سمیت درجنوں شہریوں نے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے کہا ہے کہ اگر ان ڈکیتوں کا سراغ نہ لگایا گیا تو وہ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کریں گے ۔ شہریوں نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے بھائی پھیرو سٹی پولیس کا کڑا احتساب کریں۔یہ امر قابل ذکر ہے ابھی گزشتہ روز ہی اس علاقے کے ایم این اے رانا محمد حیات نے ایک پریس کانفرنس میں عوام کے مسائیل حل کرنے کا عزم کیا مگر اسی روز رات کو ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں مسافروں کو لوٹ لیا۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے رانا حیات اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کریں۔معلوم ہوا ہے کہ عمر حیات کی چھینی گئی موٹر سائیکل دیہاتیوں نے کھیتوں سے تلاش کر لی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مصر میں اخوان المسلمون کے صدر منتخب جماعت اسلامی ضلع قصور کا اظہار تشکر