تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے بلاجواز ہوائی فائرنگ کرنے پر چار پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے بلاجواز ہوائی فائرنگ کرنے پر چار پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا فائرنگ کی اطلاع عوام نے ڈی پی او کو دی تھی جبکہ ایس ایچ او نے تصدیق کردی تفصیلات کے مطابق ٹائیگر سکواڈ کے چار اہلکاروں نے چوک جامعہ محمدیہ کے قریب بازار میں بلاجواز ہوائی فائرنگ کردی جس کی اطلاع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف کو وہاں کے رہائشیوں نے کردی ڈی پی او اوکاڑہ نے تصدیق کیلئے انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن میاں انور علی کو جائے وقوعہ پر بھیجا جنہوں نے فائرنگ کی تصدیق کردی جس پر ڈاکٹر حیدر اشرف نے ان چاروں اہلکاروں کو بلاجواز ہوائی فائرنگ کرنے پر معطل کردیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button