پاکستانتازہ ترین

100بار مارشل لا لگا ہے تو ایک بار اور سہی،الطاف حسین

کراچی(نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوسال کےلیےپاکستان کی باگ ڈور سنبھال لیں، ایسا مارشل لا لگائیں کہ اگرمیں نےبھی چوری کی ہو تو ایک ایک پائی وصول کریں،فوجی عدالتوں کا غیرجمہوری راستہ اختیارکرناہی ہے تو بہتر ہے مارشل لا لگانے کا اعلان کر دیا جائے، 100بار مارشل لا لگا ہے تو ایک بار اور سہی۔کراچی میں علماء و مشائخ، دانشوروں اور صحافیوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ غیر جمہوری راستہ اختیار کرنا ہی ہے تو ایک اور مارشل لاءلگا دیا جائے،فوجی عدالتوں کے بجائے بہتر ہے مارشل لاء لگانے کا اعلان کردیا جائے، 100بار مارشل لاء لگا ہے ایک بار اور لگا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پوری قوم فوج کا ساتھ نہ دےپاکستان کو نہیں بچایا جاسکتا، ایسامارشل لاءلگائیں کہ اگرمیں نےبھی چوری کی ہوتوایک ایک پائی وصول کریں،میرے اس بیان کو کہا جائے گا کہ میں مارشل لاء کی حمایت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ سوچتےہیں کہ کیوں ہندوستان چھوڑا،جب دو روٹیاں بانٹنے کا وقت آیا تو بھکاری کہہ کر ہٹا دیا گیا، مہاجروں کی وفاداری مشکوک ہوجاتی ہے، ایم کیوایم نےآج تک پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا نہیں چھوڑا، کارکنوں کے جنازے نکالنا مشکل بنا دیا گیا لیکن پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، سندھ نے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی، اسے ہی غدار قرار دیا گیا، بھارت سےآنے والوں کوملک دشمن قرار دیا گیا، جب تک پوری قوم فوج کا ساتھ نہ دے پاکستان کو نہیں بچایا جا سکتا، دنیا میں جتنے بھی انقلاب آئےاس میں فوج کےافسران اور سپاہیوں کا بڑا ہاتھ رہا ہے، ترکی میں کمال اتاترک، انقلاب فرانس اور امریکا میں آزادی لانے والا فوجی تھے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2سال کے لیے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھال لیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!