پاکستانتازہ ترین

پیٹرول 3 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 35 پیسے مہنگا

petrolاسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے پانچ برسوں میں عوام کو مہنگائی کی شکل میں اتنے تحفے دیئے ہیں کہ لوگ اس کے بوجھ تلے بری طرح دب چکے ہیں ۔۔ اوراب شاید انھوں نے اسے مقدر سمجھ لیا ہے لیکن یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں اور حکومت نے جاتے جاتے مہنگائی کا ایک اور بم بلاخر عوام پر گرا ہی دیا۔ حکومت نے پیٹرول تین روپے ترپن پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے پینتیس پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ عوام حکومت کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں اورانھیں اخراجات بڑھنے کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔ عوامی حکومت نے جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے ترپن پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل تین روپے اناسی پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے پینتیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیز ل تین روپے ترانوے پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔  نرخوں میں اضافے کے بعد پیٹرول ایک سو چھ روپے چھ پیسے ، مٹی کا تیل ایک سو تین روپے انہتر پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک سو تیرہ روپے چھپن پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل اٹھانوے روپے چھبیس پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button