تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کوپیپلز پارٹی رائیگاں نہیں جانے دے گی،محمد شاہد

راولپنڈی(ڈپٹی بیوروچیف) 27 دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ملک ، قوم اور جمہوریت کیلئے اعلی ترین قربانی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگااور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی کو پاکستان پیپلز پارٹی رائیگاں نہیں جانے دے گی اور ملک کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی شہید قیادت کے ویژن کی روشنی میں رات دن کام کرے گی .سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی ملک و قوم کیلئے قربانی کو تا دیر یاد رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے تحصیلوں کے صدور توقیر عباسی آصف ربانی ملک،نجیب الرحمن، ثناء الحق ستی ،فرخ اقبال،، نذیر عباسی نے جائے شہادت پر ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں سے آنے والے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ اپنے نام بے نظیر کی طرح بے نظیر تھیں بھٹو خاندان کو گریبوں کی جنگ لڑنے کی سزا دی گئیمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے مشکل کی گھڑی میں وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا اور غریب عوام کے حقوق پر سمجھوتا کرنے کی بجائے اپنی جان کا نظرانہ دے دیا بھٹو خاندان کو ختم نہ کیا جاتا تو آج ملک ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا نہوں نے کہا کہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button