تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی :پولیس کامنشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،پتنگ بازوں اورآتش بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے26ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے3570گرام چرس،15لیٹر کھلی شراب،08عدد پستول30بور معہ32روند،01عدد رائفل12بور معہ10روند،02عدد ریوالورمعہ05رونداورسامان آتش بازی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے بلال خان سے 510گرام چرس، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے میر زمان سے 510گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے دانش خان سے 1120گرام چرس، عبدالصمد سے 250گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اسماعیل سے520گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے منصور احمد سے210گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عاطف سے450گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے اظہر اور اشتیاق سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے سید محمد جان سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے حیات خان سے01عدد پستول30بور معہ05روند،رضا خان سے 01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے وقار یوسف سے 01عدد پستول30بور معہ05روند،عاقب پرویز سے 01عدد پستول30بور معہ05روند،ایاز خان سے 01عدد پستول30بور معہ03روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے کامران سے 01عدد پستول30بور معہ03روند،منیر سے 01عدد پستول30بور معہ05روند،تھانہ مندرہ پولیس نے ضمیر سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے قدر زمان سے 01عدد پستول32بور معہ03روند،تھانہ چونترہ پولیس نے نثار سے 01عدد پستول32بور معہ02روند، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے احمد شاہ سے 01عدد رائفل12بور معہ10کارتوس،تھانہ وارث خان پولیس نے عمران ،کامران اور نقاش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے10انار آتشیں ،تھانہ وارث خان پولیس نے خرم یوسف اور یاسر علی سے 100پتنگیں اور80ڈوریں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button