تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مکی مدنی فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام پندرہ بے سہارا بچیوں کی شادی کی تقریب

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو میں مکی مدنی فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام پندرہ بے سہارا بچیوں کی شادی کی تقریب میں عوام کی بھاری تعداد میں شرکت۔ کسی غریب لا چار اور بے بس کی خدمت کر دینا ہی صدقہ جا ریہ ہے ،ہمیں مکی مدنی فاؤنڈیشن سے اپنی آخرت سنوارنے کے لئے ان کے ساتھ تعاون کرناچا ہیے یہ خطاب مکی مدنی فا ؤنڈیشن کے پروگرام محسن انسا نیت کے پرو گرام میں 15 غریب بے سہا را اور یتیم بچیوں کے شا دی و جہیز کے مو قع پر ،مو لاناحافظ جمیل احمد سعیدی ،مفتی ضیا ء الحسنین صدیقی،نصیر سلطان ،محمد عمر،ملک عتیق عابد ،پریس کلب بھائی پھیرو کے سرپرست حاجی محمد رمضان ،میجسٹریٹ سلیم رضا گیلانی ،ٹی ایم او محمد شفیع ،ڈی ایس پی پٹرولنگ شعیب احمد چیمہ،ڈی ایس پی پتوکی علی اختر،مرینہ بوٹ کلب کے ہمایوں اختر،پریس کلب سرائے مغل کے صدر کرامت علی وٹو اور دیگرنے سردار حنیف شادی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔مقررین نے کہا انہوں نے کہا کہ کسی غریب ،یتیم بیٹی کو با عزت رخصت اور جہیز فراہم کرنا اتنا آسان نہیں مکی مدنی فا ؤنڈیشن کے نو جوانوں نے 15 شادیا ں بمعہ جہیز اور کھانا دے کر بڑے بڑے امیروں اور حکو مت وقت کو بتا دیا ہے کہ ہم اس چھو ٹی سی سطح پر یہ کام کر سکتے ہیں تو آپ یا حکومت کیوں نہیں ؟ہم مکی مدنی فاؤمڈیشن اور اس کے تمام معاونین کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو مزید اس طرح نیکی کے کا موں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تو فیق عطا فرمائے۔ مکی مدنی فاؤنڈیشن کے صدر ملک محمد عتیق تا ج نے کہا کہ ایک شادی پر بارات کی آمد سے لے کر رخصتی کھا نے سے رخصتی تک تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائدخرچ آتا ہے ۔تقریب میں علاقے بھر سے علما ،معززین علاقہ ،تاجروں، صحافیوں اور عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی آخر میں مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری اور ملک کا سیا سی میدان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker