تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی سے محروم

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی سے محروم تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ جامکے چیمہ کا رہائشی حاجی یعقوب بھٹہ خشت واقع ہرسیاں چیمہ موجود تھا کہ کار سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکو بھٹہ خشت پر آئے اور اسلحہ کے زور پر 85ہزار رو پے نقدی چھین کر فرار ہو گئے دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کا رہائشی حافظ عبدالغفار اپنی موٹر سائیکل نمبریGAO/6397پر جا رہا تھا کہ کلہ کلاں کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر روک کر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے صدرپولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ وزیر آباد کا رہائشی پروفیسر محمد اسلم اپنی موٹر سائیکل نمبریSTN/9855اپنے گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر چلا گیا واپس آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button