
ہلاہور(پ ر)ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کو بہت جلدترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائے گی تمام سیاسی پارٹیوں کے نوجوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں اور سب سے بڑی خوشی کی خبر یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کے ممبر ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ غیر سیاسی جماعت ہے اس موومنٹ کا مقصد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا صدر بنانا اور ملک کو ترقی اور خوشحا لی کی طرف لے جانا ہے اس میں پاکستان کے نڈر نوجوان عابد حسین بودلہ،میاں مجاہد بودلہ،حمزہ صدیق،طاہرشاہ،قاسم علی،حافظ زبیر ٖفاروق اور دیگر ممبران خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ کو پاکستان کے ہر شہر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا صدر بناؤ اور ممبر شپ مہم تیزی سے چلارہے ہیں عوام کی نظراک بار پھر ڈاکٹر عبدالقدیرخان پر ہیں