پاکستانتازہ ترین

مشرف بعض عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کے خلاف سازش کر رہیں ہیں،آصف زرداری

کراچی ( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق صدر پرویز مشرف پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بعض عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کے خلاف سازش کر رہیں ہیں۔بلاول ہاﺅس کراچی سے سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق آصف علی زرداری نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر الزام عائد کیا ہے کہ کہ پرویز مشرف کچھ غیر جمہوری عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔انہوں نے اعلامیہ میں واضح کیا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جمہوری اور سیاسی قوتوں سے یہ بھی مطالبہ کیا  ہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے غیر جمہوری سازش کا نوٹس لیں اور جمہوریت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے اور یہ جماعت سیاسی طور پر بھی متحد ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: صحافی کیس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈاکٹرمیاں بیوی کو اسلام آبادطلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker