پاکستانتازہ ترین

ناہید خان کی پیپلزپارٹی اپنے نام کرنے کی درخواست

nahidاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی دست راز اور پیپلزپارٹی کی ناراض رہنما ناہید خان نے پارٹی کو اپنے نام سے رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کردی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان نے درخواست وصول کی۔ ناہید خان نے پارٹی کے انتخابات کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو دے دیں جس کے مطابق وہ پیپلزپارٹی کی صدر اور فیاض خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیر اور تلوار کا انتخابی نشان بھی مانگ لیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ جن کارکنان نے پیپلزپارٹی کے لیے کوڑے کھائے وہ آج در بدر ہیں، ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں جو انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اپنے نام سے رجسٹر کرانے کے حوالے سے جہانگیر بدر کو خط لکھ کر آگاہ کردیا تھا۔ ناہید خان کے مطابق پارٹی کو بچانے اور اسے زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ان کے بقول وہ بے نظیر بھٹو سے کیے گئے وعدے پورے کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور مقتول چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ناہید خان کا کہنا تھا کہ ان قائدین نے اپنا وقت پارٹی کارکنان کے لیے وقف کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button