تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کراچی میں آگ لگنے سے ہونے والے نقصان پرعوامی سماجی حلقوں کا اظہار افسوس

بھائی پھیرو(نامہ نگار) کراچی میںآگ لگنے سے ہونے والے نقصان پر عوامی سماجی حلقوں کا اظہار افسوس ۔ بھائی پھیرو اور سرائے مغل میں فائر بر گیڈ نہ ہونے سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔ آگ بجھانے کے آ لات مہیا کئے جائیںْ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے راہنماء سردار شیر بہادر ڈوگر ، جمعیت العمائے پاکستان کے راہنما سید ذاکر حسین شاہ ، سماجی راہنماء چوہدری رفاقت علی ، جماعت اسلامی کے ضلعی راہنماء سردار نور احمد ڈوگر اور دیگر کئی راہنماؤں نے کراچی میں آ گ سے دکانوں اور گھروں کے جل جانے اور کروڑوں روپے کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اسے حکمرانوں کی نا اہلی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں عرصہ دراز سے ایم کیو ایم کی حکمرانی ہے اور وہ پارٹی کراچی میں بلدیات میں بھی حکمران رہی اور کراچی شہر میں ترقیاتی کام کرانے کے بڑے بلند بانگ دعوے کرتی ہے مگر اب اس کے ڈھول کا پول کھل گیا ہے اب وہ پیپلز پارٹی پر الزام لگا کر اپنے آ پ کو عوام کی نظروں سے گرنے سے بچا نے کی کوشش کر رہی ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی طرح پورے ملک میں آ گ بجھانے کے آ لات فراہم کئے جائیں تاکہ آ ئندہ شہریوں کا نقصان نہ ہو سکے ان رہنماؤں نے کہا کہ سرائے مغل اور بھائی پھیرو کے علاقے میں رہنے والے علاقے کے لئے کوئی فائر بر گیڈ نہیں اور ان علاقوں میں ماضی میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہو چکا ہے ۔ ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میں بھی فائر برگیڈ اور آ گ بجھانے والے آ لات کا انتظام کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  قومی حلقہ این اے 129میں سیاسی ہلچل زوروں پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker