تازہ ترینکھیل

چیئرمین پی سی بی کو توہین عدالت کا نوٹس

najam sethiاسلام آباد (نمائندہ سپورٹس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ نجم سیٹھی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ درخواست میں احمد نواز خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجم سیٹھی عدالتی فیصلے کے باوجود بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کام کر رہے ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ عبوری چئیرمین پی سی بی کے طور پر کام جاری رکھینگے، میڈیا میں عدالتی فیصلے کی تضحیک کی جا رہی ہے۔ دورانِ سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جس کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے، ہم اپنا کام کرینگے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پی سی بی بتائیں کہ الیکشن کیلئے جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ سے رابطہ کیا یا نہیں۔ ؟عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا توہین کے زمرے میں آتا ہے اورکسی کو بھی عدالتی فیصلے کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button