تازہ ترینکھیل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ٹارگٹ

ahmad shahzadدبئی (نمائندہ سپوٹس) پاک، افریقہ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں  پاکستان نے210رنزکاٹارگٹ دے دیا ۔ دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی بیٹنگ لائن حسب روایت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور احمد شہزاد کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقی باﺅلرز کے سامنے ڈٹ کر نہ کھیل کا۔ میچ کے چوتھے اوور میں ہی ناصر جمشید 1 سکور بنا کر مورنی مورکل کی گیند پر سوٹ سوبے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دوسرا نقصان 52 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب محمد حفیظ 26 رنز بنا کر ریان میکلارن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 112 کے مجموعی سکور پر گری اور مصباح الحق 25 رنز بنا کر میکلارن کی گیند پر ملر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد جو 117 کے مجموعی سکور پر 58 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ عمر اکمل بھی زیادہ دیر مزاحمت کرنے میں ناکام رہے اور 148 کے مجموعی سکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 18 رنز کر مورکل کی گیند پر انگرام کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ 148 ہی کے مجموعی سکور پر عمر امین بھی پویلین لوٹ گئے، وہ 14 رنز بنا کر میکلارن کی گیند پر اے بی ڈویلیئرز ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل تنویر تھے جو 170 کے مجموعی سکور پر 9 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔پاکستان کو آٹھواں نقصان 198 کے مجمموعے پر اٹھانا پڑا جب شاہد آفریدی 26 رنز بنا کر مورنی مورکل کی گیند پر گریم سمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی وہاب ریاض  تھے  جنوبی افریقہ کی جانب سے ریان میکلارن نے 4 اور مورنی مورکل نے 3اور عمران طاہر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button